کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: ان لوگوں کے متعلق جو عذر کی وجہ سے ( جہاد سے ) پیچھے رہ گئے اور اللہ تعالیٰ کے قول کے ( ( لا یستوی القاعدون .... ) ) کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1109
ابوعبداللہ آصف
´ابواسحاق کہتے ہیں کہ` انہوں نے سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے سنا وہ اس آیت ” گھر بیٹھنے والے اور لڑنے والے مسلمان برابر نہیں ہیں ( یعنی لڑنے والوں کا درجہ بہت بڑا ہے ) “ کے بارے میں کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زید کو حکم دیا وہ ایک ہڈی لے کر آئے اور اس پر یہ آیت لکھی ۔ تب سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم نے اپنی نابینائی کی شکایت کی ( یعنی میں اندھا ہوں اس لئے جہاد میں نہیں جا سکتا تو میرا درجہ گھٹا رہے گا ) اس وقت یہ الفاظ اترے ” وہ لوگ جو معذور نہیں ہیں “ ( اور معذور تو درجہ میں مجاہدین کے برابر ہوں گے ) ۔