کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: آیت کی تفسیر ”آپ پڑھا کیجئے اور آپ کا رب بڑا ہی مہربان ہے“۔
حدیث نمبر: 4956
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ . ح وَقَالَ اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ ، قَالَ مُحَمَّدٌ : أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا : أَوَّلُ مَا بُدِئَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرُّؤْيَا الصَّادِقَةُ ، جَاءَهُ الْمَلَكُ ، فَقَالَ : اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ { 1 } خَلَقَ الإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ { 2 } اقْرَأْ وَرَبُّكَ الأَكْرَمُ { 3 } الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ { 4 } سورة العلق آية 1-4 " .
مولانا داود راز
´ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو معمر نے خبر دی ، انہیں زہری نے ( دوسری سند ) اور اللیث نے بیان کیا کہ ان سے عقیل نے بیان کیا ، ان سے محمد نے بیان کیا ، انہیں عروہ نے خبر دی اور انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی ابتداء سچے خوابوں سے کی گئی اور کہا «اقرأ باسم ربك الذي خلق * خلق الإنسان من علق * اقرأ وربك الأكرم * الذي علم بالقلم‏» کہ ” آپ پڑھئے ، اپنے پروردگار کے نام کی مدد سے جس نے سب کو پیدا کیا ہے ، جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے بنایا ۔ آپ پڑھا کیجئے اور آپ کا پروردگار بڑا کریم ہے ، جس نے قلم کو ذریعہ تعلیم بنایا ۔“
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب تفسير القرآن / حدیث: 4956
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة