کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: آیت کی تفسیر کہ ”تم ضرور ہی ایک حالت سے دوسری حالت کو چڑھتے جاؤ گے“۔
حدیث نمبر: 4940
حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ النَّضْرِ ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ جَعْفَرُ بْنُ إِيَاسٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ سورة الانشقاق آية 19 ، حَالًا بَعْدَ حَالٍ ، قَالَ : هَذَا نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
مولانا داود راز
´ہم سے سعید بن نضر نے بیان کیا ، کہا ہم کو ہشیم نے خبر دی ، کہا مجھ کو ابوبشر جعفر بن ایاس نے خبر دی ، ان سے مجاہد نے بیان کیا کہ` ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا «لتركبن طبقا عن طبق‏» یعنی ” تم کو ضرور ایک حالت کے بعد دوسرے حالت پر پہنچنا ہے ۔ “ بیان کیا کہ یہاں مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں کہ آپ کو کامیابی رفتہ رفتہ حاصل ہو گی ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب تفسير القرآن / حدیث: 4940
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة