کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: آیت «وليضربن بخمرهن على جيوبهن» کی تفسیر۔
حدیث نمبر: 4758
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ شَبِيبٍ : حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ يُونُسَ ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : يَرْحَمُ اللَّهُ نِسَاءَ الْمُهَاجِرَاتِ الْأُوَلَ لَمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ : وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ سورة النور آية 31 شَقَّقْنَ مُرُوطَهُنَّ فَاخْتَمَرْنَ بِهَا "
مولانا داود راز
´اور احمد بن شبیب نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہمارے والد شبیب بن سعید نے بیان کیا ، ان سے یونس بن یزید نے ، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا ، ان سے عروہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ` اللہ ان عورتوں پر رحم کرے جنہوں نے پہلی ہجرت کی تھی ۔ جب اللہ تعالیٰ نے آیت «وليضربن بخمرهن على جيوبهن‏» ” اور اپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رہا کریں ۔ “ ( تاکہ سینہ اور گلا وغیرہ نہ نظر آئے ) نازل کی ، تو انہوں نے اپنی چادروں کو پھاڑ کر ان کے دوپٹے بنا لیے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب تفسير القرآن / حدیث: 4758
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 4759
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا كَانَتْ ، تَقُولُ : لَمَّانَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ : وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ سورة النور آية 31 أَخَذْنَ أُزْرَهُنَّ ، فَشَقَّقْنَهَا مِنْ قِبَلِ الْحَوَاشِي فَاخْتَمَرْنَ بِهَا " .
مولانا داود راز
´ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابراہیم بن نافع نے بیان کیا ، ان سے حسن بن مسلم نے ، ان سے صفیہ بنت شیبہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی تھی کہ` جب یہ آیت نازل ہوئی «وليضربن بخمرهن على جيوبهن‏» کہ ” اور اپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رہا کریں “ تو ( انصار کی عورتوں نے ) اپنے تہبندوں کو دونوں کنارے سے پھاڑ کر ان کی اوڑھنیاں بنا لیں ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب تفسير القرآن / حدیث: 4759
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة