حدیث نمبر: 4708
حَدَّثَنَا آدَمُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ ، وَالْكَهْفِ ، وَمَرْيَمَ : " إِنَّهُنَّ مِنَ الْعِتَاقِ الْأُوَلِ ، وَهُنَّ مِنْ تِلَادِي ، فَسَيُنْغِضُونَ إِلَيْكَ رُءُوسَهُمْ " ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " يَهُزُّونَ " ، وَقَالَ غَيْرُهُ : نَغَضَتْ سِنُّكَ ، أَيْ تَحَرَّكَتْ .
مولانا داود راز
´ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے ، ان سے ابواسحاق عمرو بن عبیداللہ سبیعی نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے عبدالرحمٰن بن یزید سے سنا ، کہا کہ میں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے سورۃ بنی اسرائیل ، سورۃ الکہف اور سورۃ مریم کے متعلق کہا کہ` یہ اول درجہ کی عمدہ نہایت فصیح و بلیغ سورتیں ہیں اور میری پرانی یاد کی ہوئی ( آیت ) «فسينغضون» کے متعلق ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ اپنے سر ہلائیں گے اور دوسرے لوگوں نے کہا کہ یہ «نغضت سنك» سے نکلا ہے یعنی تیرا دانت ہل گیا ۔