حدیث نمبر: 4634
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " لَا أَحَدَ أَغْيَرُ مِنَ اللَّهِ ، وَلِذَلِكَ حَرَّمَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ ، وَلَا شَيْءَ أَحَبُّ إِلَيْهِ الْمَدْحُ مِنَ اللَّهِ ، وَلِذَلِكَ مَدَحَ نَفْسَهُ " ، قُلْتُ : سَمِعْتَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : نَعَمْ ، قُلْتُ : وَرَفَعَهُ ، قَالَ : نَعَمْ .
مولانا داود راز
´ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے عمرو نے ، ان سے ابووائل نے اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ` اللہ سے زیادہ اور کوئی غیرت مند نہیں ، یہی وجہ ہے کہ اس نے بےحیائیوں کو حرام قرار دیا ہے ۔ خواہ وہ ظاہر ہوں خواہ پوشیدہ اور اللہ کو اپنی تعریف سے زیادہ اور کوئی چیز پسند نہیں ، یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنی خود مدح کی ہے ۔ ( عمرو بن مرہ نے بیان کیا کہ ) میں نے پوچھا آپ نے یہ حدیث خود عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنی تھی انہوں نے بیان کیا کہ ہاں ، میں نے پوچھا اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے حدیث بیان کی تھی ؟ کہا کہ ہاں ۔