کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: آیت «والذين يتوفون منكم ويذرون أزواجا» کی تفسیر۔
حدیث نمبر: 4536
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ , حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ , وَيَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ , قَالَا : حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ , عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ , قَالَ : قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ , قُلْتُ : لِعُثْمَانَ هَذِهِ الْآيَةُ الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا إِلَى قَوْلِهِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ سورة البقرة آية 234 - 240 قَدْ نَسَخَتْهَا الْأُخْرَى فَلِمَ تَكْتُبُهَا ، قَالَ : " تَدَعُهَا يَا ابْنَ أَخِي لَا أُغَيِّرُ شَيْئًا مِنْهُ مِنْ مَكَانِهِ " , قَالَ حُمَيْدٌ : أَوْ نَحْوَ هَذَا .
مولانا داود راز
´مجھ سے عبداللہ بن ابی اسود نے بیان کیا ، کہا ہم سے حمید بن اسود اور یزید بن زریع نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے حبیب بن شہید نے بیان کیا ، ان سے ابن ابی ملیکہ نے بیان کیا کہ` ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے کہا کہ سورۃ البقرہ کی آیت «والذين يتوفون منكم ويذرون أزواجا‏» یعنی ” جو لوگ تم میں سے وفات پا جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں ۔ “ اللہ تعالیٰ کے فرمان «غير إخراج‏» تک کو دوسری آیت نے منسوخ کر دیا ہے ۔ اس کو آپ نے مصحف میں کیوں لکھوایا ، چھوڑ کیوں نہیں دیا ؟ انہوں نے کہا : میرے بھتیجے ! میں کسی آیت کو اس کے ٹھکانے سے بدلنے والا نہیں ۔ یہ حمید نے کہا یا کچھ ایسا ہی جواب دیا ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب تفسير القرآن / حدیث: 4536
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة