حدیث نمبر: 418
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ کھڑے ہو کر پڑھتے ۔ پھر بیٹھ جاتے ، پھر کھڑے ہوتے اور کھڑے کھڑے پڑھتے ۔ اور جس نے تم سے کہا کہ بیٹھ کر پڑھتے تھے ، اللہ کی قسم اس نے جھوٹ کہا ۔ اور اللہ کی قسم میں نے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو ہزار سے زیادہ نمازیں پڑھی ہیں ۔