مرکزی مواد پر جائیں
15 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: زمین پر بنائی جانے والی سب سے پہلی مسجد ۔
حدیث نمبر: 235
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ زمین پر سب سے پہلی مسجد کون سی بنائی گئی ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسجدالحرام ( یعنی خانہ کعبہ ) ۔ میں نے عرض کیا کہ پھر کون سی ؟ ( مسجد بنائی گئی تو ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسجدالاقصیٰ ( یعنی بیت المقدس ) ۔ میں نے پھر عرض کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ تھا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چالیس برس کا اور تو جہاں بھی نماز کا وقت پالے ، وہیں نماز ادا کر لے پس وہ مسجد ہی ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 235

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔