حدیث نمبر: 3946
حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ شَقِيقٍ , حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ , قَالَ أَبِي ، وَحَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ , عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ : " أَنَّهُ تَدَاوَلَهُ تِسْعَ عَشْرَ مِنْ رَبٍّ إِلَى رَبٍّ " .
مولانا داود راز
´مجھ سے حسن بن شقیق نے بیان کیا ، کہا ہم سے معتمر نے بیان کیا کہ میرے والد سلیمان بن طرخان نے بیان کیا ( دوسری سند ) اور ہم سے ابوعثمان نہدی نے بیان کیا کہا میں نے سنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے کہ` ان کو کچھ اوپر دس آدمیوں نے ایک مالک سے ان کو دس سے زائد آدمیوں نے لیا ، ایک مالک نے دوسرے مالک سے خریدا ۔
حدیث نمبر: 3947
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ , حَدَّثَنَا سُفْيَانَ , عَنْ عَوْفٍ , عَنْ أَبِي عُثْمَانَ , قَالَ : سَمِعْتُ سَلْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , يَقُولُ : " أَنَا مِنْ رَامَ هُرْمُزَ " .
مولانا داود راز
´ہم سے محمد بن یوسف بیکندی نے بیان کیا کہا ، ہم سے ابن عیینہ نے بیان کیا ، ان سے عوف اعرابی نے ، ان سے ابوعثمان نہدی نے بیان کیا ، کہا میں نے سلمان فارسی سے سنا ، وہ بیان کرتے تھے کہ` میں رام ہرمز ( فارس میں ایک مقام ہے ) کا رہنے والا ہوں ۔
حدیث نمبر: 3948
حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُدْرِكٍ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ , أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ , عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ , عَنْ أَبِي عُثْمَانَ , عَنْ سَلْمَانَ , قَالَ : " فَتْرَةٌ بَيْنَ عِيسَى وَمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمَا وَسَلَّمَ سِتُّ مِائَةَ سَنَةٍ " .
مولانا داود راز
´مجھ سے حسن بن مدرک نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ بن حماد نے بیان کیا ، کہا ہم کو ابوعوانہ نے خبر دی ، انہیں عاصم احول نے ، انہیں ابوعثمان نہدی نے اور ان سے سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` عیسیٰ علیہ السلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان میں «فترة» کا زمانہ ( یعنی جس میں کوئی پیغمبر نہیں آیا ) چھ سو برس کا وقفہ گزرا ہے ۔