کتب حدیث ›
صحيح البخاري › ابواب
› باب: کیا عورت اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے جس میں اسے حیض آیا ہو؟
حدیث نمبر: 312
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ : قَالَتْ عَائِشَةُ " مَا كَانَ لِإِحْدَانَا إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ تَحِيضُ فِيهِ ، فَإِذَا أَصَابَهُ شَيْءٌ مِنْ دَمٍ ، قَالَتْ : بِرِيقِهَا فَقَصَعَتْهُ بِظُفْرِهَا " .
مولانا داود راز
´ہم سے ابونعیم فضل بن دکین نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابراہیم بن نافع نے بیان کیا ، انہوں نے عبداللہ ابن ابی نجیح سے ، انہوں نے مجاہد سے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ` ہمارے پاس صرف ایک کپڑا ہوتا تھا ، جسے ہم حیض کے وقت پہنتی تھیں ۔ جب اس میں خون لگ جاتا تو اس پر تھوک ڈال لیتیں اور پھر اسے ناخنوں سے مسل دیتیں ۔