مختصر صحيح بخاري : «جنوں کا بیان ۔»
کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جنوں کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1582
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو اور استنجاء کے لیے پانی کی چھاگل اٹھا کر چلتے تھے .... یہ حدیث ( کتاب : وضو کا بیان ۔ ۔ ۔ باب : ڈھیلوں سے استنجاء کرنا ) میں گزر چکی ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1582
حدیث نمبر: 1583
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ان سے سوال کیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کس نے بتلایا کہ جنوں نے رات کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قرآن سنا ہے ؟ تو انھوں نے کہا کہ بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ( ببول کے ) درخت نے ان کے بارے میں بتایا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1583
حدیث نمبر: 1584
ابوعبداللہ آصف
´اور اس روایت میں ( ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ) اتنا زیادہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میرے پاس نصیبین جنوں کے قاصد آئے اور وہ کتنے اچھے جن تھے ، انھوں نے مجھ سے زادراہ مانگا تو میں نے ان کے لیے اللہ سے دعا کی کہ جب یہ کسی ہڈی یا گوبر پر سے گزریں تو انھیں اس پر سے کھانا ملے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1584

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل