کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: مشرکوں کو تحفہ دینا درست ہے ۔
حدیث نمبر: 1169
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں میری ماں میرے پاس آئی اور وہ مشرکہ تھیں ۔ ( میں نے نہ اس کو گھر آنے دیا اور نہ اس کا تحفہ قبول کیا ) ۔ اس کے بعد میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فتویٰ دریافت کیا ۔ میں نے یہ بھی کہا کہ میری ماں محبت سے میرے پاس آئی ہے تو کیا میں اپنی ماں کے ساتھ اچھا سلوک کروں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہاں تم اپنی ماں کے ساتھ اچھا سلوک کرو ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1169