کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: مغرب ( کی نماز ) میں قرآن پڑھنا ( ثابت ہے ) ۔
حدیث نمبر: 438
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ( میری والدہ ) ام افضل رضی اللہ عنہا نے ( ایک مرتبہ نماز میں ) مجھے ( ( والمرسلات عرفاً ) ) پڑھتے سنا تو کہنے لگیں کہ اے میرے بیٹے ! تو نے یہ سورت پڑھ کر مجھے یاد دلا دیا کہ یہی آخری سورت ہے جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو مغرب کی نماز میں پڑھتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 438
حدیث نمبر: 439
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کی نماز میں دو بڑی سورتوں میں سے ایک بڑی سورت پڑھتے ہو سنا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 439