حدیث نمبر: 4091
- " اعبد الله ولا تشرك به شيئا. قال: يا نبي الله زدني. قال: إذا أسأت فأحسن. قال: يا نبي الله زدني. قال: استقم ولتحسن خلقك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل نے سفر کا ارادہ کیا اور کہا : اے اﷲ کے رسول ! مجھے کوئی وصیت فرما دیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تو اﷲ کی عبادت کر اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرا ۔“ انہوں نے کہا ، اے اللہ کے نبی مزید وصیت فرمائیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تو برائی کرے تو فوراً نیکی کر ۔ ” انہوں نے کہا : اے اللہ کے نبی ! اور کوئی وصیت فرما دیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ثابت قدم رہ اور اپنے اخلاق کو اچھا کر ۔“