حدیث نمبر: 4090
- (أفشِ السَّلام وابذلِ الطعامَ. واستحي من الله استحياءك رجُلاً من أهلك. وإذا أسأت فأحسن، ولتُحسن خُلقك ما استطعت) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک قوم کی طرف بھیجا ۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے کوئی وصیت فرما دیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سلام کو عام کرو ، کھانا کھلاؤ ، اللہ تعالیٰ سے اتنا حیاء کرو جتنا کہ تم اپنے گھر کے آدمی سے کرتے ہو ، جب گناہ ہو جائے تو ( اس کا اثر ختم کرنے کے لیے ) فوراً نیکی کرو اور حسب استطاعت اپنے اخلاق کو اچھا بناؤ ۔“