حدیث نمبر: 4062
- " والله لا تجدون بعدي أعدل عليكم مني ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مال تقسیم فرما رہے تھے ، بنو تمیم کا ایک ذوالخویصرہ نامی آدمی آیا اور کہا : اے محمد ! انصاف کرو ، اللہ کی قسم ! آج تم نے انصاف نہیں کیا ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا :“ اﷲ کی قسم ! تم میرے بعد اپنے حق میں مجھ سے زیادہ عدل کرنے والا نہیں پاؤ گے ۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا آپ مجھے اجازت دیں گے کہ اس کی گردن اتار دوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نہیں ۔ ” اس کے ایسے ساتھی بھی ہیں کہ تم اپنی نماز کو ان کی نماز کے مقابلے میں حقیر سمجھو گے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السيرة النبوية وفيها الشمائل / حدیث: 4062