کتب حدیث ›
صحيح البخاري › ابواب
› باب: غسل سے پہلے جنبی کا گھر میں ٹھہرنا جب کہ وضو کر لے (جائز ہے)۔
حدیث نمبر: 286
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، وَشَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ ، أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْقُدُ وَهُوَ جُنُبٌ ؟ قَالَتْ : " نَعَمْ ، وَيَتَوَضَّأُ " .
مولانا داود راز
´ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہشام اور شیبان نے ، وہ یحییٰ سے ، وہ ابوسلمہ سے` کہا میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنابت کی حالت میں گھر میں سوتے تھے ؟ کہا ہاں لیکن وضو کر لیتے تھے ۔