مرکزی مواد پر جائیں
15 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: اس امت کے افراد کی شکلیں کب مسخ کی جائیں گی؟
حدیث نمبر: 3694
- " ليبيتن قوم من هذه الأمة على طعام وشراب ولهو، فيصبحوا قد مسخوا قردة وخنازير ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس امت کے بعض افراد کھانے پینے اور لہو و لعب میں رات گزار دیں گے ، جب صبح ہو گی تو وہ بندر اور خنزیر بن چکے ہوں گے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الفتن و اشراط الساعة والبعث / حدیث: 3694
حدیث نمبر: 3695
- " ليكونن من أمتي أقوام يستحلون الحر والحرير والخمر والمعازف، ولينزلن أقوام إلى جنب علم، يروح عليهم بسارحة لهم، يأتيهم لحاجة، فيقولون: ارجع إلينا غدا، فيبيتهم الله، ويضع العلم، ويمسخ آخرين قردة وخنازير إلى يوم القيامة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوعامر یا سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا : ”میری امت میں ایسے لوگ بھی پیدا ہوں گے جو زنا ، ریشم ، شراب ، اور آلات موسیقی کو جائز و حلال سمجھیں گے ، کچھ قومیں بلند پہاڑ کے دامن میں پڑاؤ ڈالیں گی ، شام کو چرواہا اپنے مویشی لے کر ان کے پاس کسی حاجت کے لیے آئے گا ، لیکن وہ کہیں گے : ( ‏‏‏‏آج لوٹ جاؤ ) کل آنا ۔ اللہ تعالیٰ انہیں ہلاک کر دے گا اور پہاڑ کو ان پردے مارے گا اور دوسروں کو روز قیامت تک بندروں اور خنزیروں کی صورتوں میں مسخ کر دے گا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الفتن و اشراط الساعة والبعث / حدیث: 3695
حدیث نمبر: 3696
- " يكونن في هذه الأمة خسف وقذف ومسخ، وذلك إذا شربوا الخمور واتخذوا القينات وضربوا بالمعازف ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس امت میں بھی دھنسنے ، سنگ باری ہونے اور مسخ ہونے ( ‏‏‏‏ ‏‏‏‏جیسے امور نمودار ہوں گے ) اور یہ اس وقت ہو گا جب لوگ شراب پئیں گے ، گانے گانے والیوں کا اہتمام کریں گے اور آلات مو سیقی استعمال کریں گے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الفتن و اشراط الساعة والبعث / حدیث: 3696

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔