کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: روز قیامت اللہ تعالیٰ بعض بندوں کو سوالات کے جوابات بتا دے گا
حدیث نمبر: 3690
- " إن الله يسأل العبد يوم القيامة حتى ليقول: فما منعك إذا رأيت المنكر أن تنكره، فإذا لقن الله عبدا حجته قال: أي رب! وثقت بك وفرقت من الناس ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک اللہ تعالیٰ بندے سے قیامت کے دن سوال کرے گا ، حتیٰ کہ یہ بھی پوچھے گا : جب تو نے برائی دیکھی تھی تو اس کا انکار کیوں نہیں کیا تھا ؟ جب اﷲ تعالیٰ اپنے بندے کو اپنی حجت ذہن نشین کرائے گا تو وہ کہے گا : اے میرے رب ! میں نے تجھ پر اعتماد کیا تھا اور لوگوں سے ڈرگیا تھا ۔ “