کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: تین چیزیں میت کے پیچھے چلتی ہیں۔ لیکن . . .
حدیث نمبر: 1781
- (يتبعُ الميِّت إلى قبره ثلاثة: أهُله، ومالُه، وعملُه، فيرجعُ اثنان ويبقى واحدٌ، يرجعُ أهلُه ومالُه، ويبقى عملُه) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تین چیزیں میت کے پیچھے چلتی ہیں ، اس کے گھر والے ، اس کا مال اور اس کا عمل ۔ دو چیزیں واپس آ جاتی ہیں اور ایک چیز اس کے ساتھ باقی رہ جاتی ہے ۔ اس کے گھر والے اور اس کا مال و منال واپس آ جاتے ہیں اور اس کا عمل اس کے ساتھ باقی رہ جاتا ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المرض والجنائز والقبور / حدیث: 1781