کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: فوت ہونے والے نابالغ بچے اپنے والدین کی بخشش کا سبب بنتے ہیں
حدیث نمبر: 1771
- " ما من مسلمين يموت لهما ثلاثة من الولد لم يبلغوا الحنث إلا أدخلهما الله الجنة بفضل رحمته إياهم. وما من مسلم ينفق من زوجين من ماله في سبيل الله إلا ابتدره حجبة الجنة (كلهم يدعوه إلى ما قبله) ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جن مسلمان والدین کے تین بیٹے جو بالغ نہ ہوئے ہوں، فوت ہو جاتے ہیں ، اللہ تعالیٰ ان پر اپنی رحمت کرنے کی وجہ سے ایسے والدین کو جنت میں داخل کر دیتے ہیں اور جو مسلمان اللہ کے راستے میں مال کا جوڑا خرچ کرتا ہے ، جنت کے دربان اس کی طرف لپک کر آتے ہیں اور اسے اپنی سمت والی نعمتوں کی طرف بلاتے ہیں ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المرض والجنائز والقبور / حدیث: 1771
حدیث نمبر: 1772
- " من أثكل ثلاثة من صلبه فاحتسبهم على الله وجبت له الجنة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس کے تین بیٹے فوت ہو جائیں اور وہ اپنی اولاد کی وفات پر اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید کرتے ہوئے صبر کرے تو اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المرض والجنائز والقبور / حدیث: 1772
حدیث نمبر: 1773
- " من احتسب ثلاثة من صلبه دخل الجنة، فقالت امرأة: أو اثنان؟ قال: أو اثنان ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو آدمی اپنے تین بیٹوں کے فوت ہو جانے پر ثواب کی توقع رکھتے ہوئے صبر کرتا ہے تو جنت میں داخل ہوگا ۔“ ایک عورت نے کہا: آیا دو بیٹوں پر بھی(یہی خوشخبری ہے ) ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہاں دو بیٹوں پر بھی ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المرض والجنائز والقبور / حدیث: 1773