حدیث نمبر: 1758
- " إن من خير ما تداوى به الناس الحجم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سب سے بہترین چیز جس سے لوگ علاج کرتے ہیں ، سینگی لگوانا ہے ۔“
حدیث نمبر: 1759
- " الشفاء في ثلاثة: في شرطة محجم أو شربة عسل أو كية بنار وأنهى أمتي عن الكي ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”شفا تین چیزوں میں ہے ۔ سینگی لگوانے میں ، شہد پینے میں اور آگ سے داغنے میں ، لیکن میں اپنی امت کو آگ سے داغنے سے منع کرتا ہوں ۔“
حدیث نمبر: 1760
- " كان إذا اشتكى أحد رأسه قال: اذهب فاحتجم، وإذا اشتكى رجله قال: اذهب فاخضبها بالحناء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ سلمی زوجہ ابورافع رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب ہم میں سے کسی کے سر میں تکلیف ہوتی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے : ”جاؤ ، سینگی لگواؤ ۔“ اور ٹانگ میں تکلیف ہوتی تو فرماتے : ”جاؤ ، اس پر مہندی لگاؤ ۔“