کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: ایک دن میں پانچ نیک کام سر انجام دینے پر جنت کی خوشخبری
حدیث نمبر: 1756
- " خمس من عملهن في يوم كتبه الله من أهل الجنة: من عاد مريضا وشهد جنازة وصام يوما وراح يوم الجمعة وأعتق رقبة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو آدمی ایک دن میں پانچ امور پر عمل کرے گا اللہ تعالیٰ اسے جنت والوں میں لکھ دے گا ، وہ پانچ اعمال یہ ہیں : مریض کی تیمار داری کرنا ، جنازہ میں شریک ہونا ، دن کا روزہ رکھنا ، بروز جمعہ نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے جانا اور غلام آزاد کرنا ۔ “