کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قبرستان میں جا کر مردوں کے لئے دعا کرنا
حدیث نمبر: 1754
- " بعثت إلى أهل البقيع أصلي عليهم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات کو گھر سے نکلے ، میں نے بریرہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بھیج دیا تاکہ وہ دیکھ سکے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہاں جا رہے ہیں ۔ اس نے واپس آ کر مجھے بتلایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بقیع الغرقد (ایک قبرستان) کی طرف گئے ، وہاں بقیع کی نشیبی جگہ میں کھڑے ہو گئے ، پھر ہاتھ اٹھا کر (دعا مانگی) اور واپس پلٹ آئے ۔ بوقت صبح میں نے خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کہ گزشتہ رات آپ کہاں چلے گئے تھے ؟ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا : ” مجھے بقیع قبرستان والوں کے حق میں دعائے رحمت کرنے کے لئے ان کی طرف بھیجا گیا۔ “