حدیث نمبر: 1748
- " لعن الخامشة وجهها والشاقة جيبها والداعية بالويل والثبور ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چہرہ نوچنے والی ، گریبان چاک کرنے والی اور ہلاکت و بربادی کو پکارنے والی عورت پر لعنت کی ہے ۔
حدیث نمبر: 1749
- " النائحة إذا لم تتب قبل موتها تقام يوم القيامة وعليها سربال من قطران ودرع من جرب ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر نوحہ کرنے والی عورت نے موت سے پہلے توبہ نہ کی تو اسے قیامت کے دن کھڑاکر دیا جائے گا اور اس پر ایک کرتا تارکول کا ہو گا اور ایک قمیض خارش کی ۔ “