حدیث نمبر: 1736
- " إن إبراهيم ابني وإنه مات في الثدي وإن له ظئرين يكملان رضاعته في الجنة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے ایسا آدمی نہیں دیکھا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بہ نسبت اپنے اہل و عیال سے زیادہ رحمدلی (اور ہمدردی) کرنے والا ہو ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ابراہیم دودھ پینے کے لیے مدینہ کی کسی بستی میں (ایک دایہ کے پاس) تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اپنے بیٹے کو ملنے کے لیے ) جاتے ، ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے ، گھر میں داخل ہوتے ، حالانکہ گھر میں دھواں ہوتا کیونکہ ابراہیم کا پرورش کنندہ باپ لوہار تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بیٹے کو اٹھاتے ، اسے بوسے دیتے اور پھر واپس آتے ۔ عمرو بن سعید کہتے ہیں : جب ابراہیم فوت ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میرا بیٹا ابراہیم دودھ کی عمر میں فوت ہو گیا ہے لیکن جنت میں دو دایاں اس کی مدت رضاعت کو پورا کریں گے ۔“