کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی عمریں
حدیث نمبر: 1731
- " أقل أمتي الذين يبلغون السبعين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میری امت کے کم ہی لوگ ستر (برس کی عمر) تک پہنچیں گے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المرض والجنائز والقبور / حدیث: 1731
حدیث نمبر: 1732
- " أعمار أمتي ما بين الستين إلى السبعين وأقلهم من يجوز ذلك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میری امت کی عمریں ساٹھ سے ستر سال کے درمیان ہیں ، کم ہی لوگ ایسے ہیں جو اس حد سے تجاوز کرتے ہیں ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المرض والجنائز والقبور / حدیث: 1732