حدیث نمبر: 1721
- " إذا مات ولد الرجل يقول الله تعالى لملائكته: أقبضتم ولد عبدي؟ فيقولون: نعم. فيقول: أقبضتم ثمرة فؤاده؟ فيقولون: نعم. فيقول: فماذا قال عبدي؟ قال: حمدك واسترجع. فيقول: ابنوا لعبدي بيتا في الجنة وسموه بيت الحمد ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوموسٰی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب بندے کا بچہ فوت ہو تا ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے پوچھتا ہے : آیا تم نے میرے بندے کے بچے کی روح قبض کر لی ؟ وہ کہتے ہیں : جی ہاں ۔ اللہ تعالیٰ پھر پوچھتا ہے : تم نے اس کے دل کا پھل واپس لے لیا ؟ وہ کہتے ہیں : جی ہاں ۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میرے بندے نے کیا کہا: ؟ وہ بتلاتے ہیں کہ اس نے تیری حمد کی اور «انا لله وانا اليه راجعون» پڑھا ۔ پس اللہ فرماتا ہے : میرے بندے کے لیے جنت میں گھر بنا دو اور اس کا نام ”بیت الحمد“ (تعریف والا گھر) رکھو ۔“