کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: نیک اور بد میت کی کیفیت
حدیث نمبر: 1711
- " إذا وضع الرجل الصالح على سريره قال: قدموني قدموني، وإذا وضع الرجل السوء على سريره قال: يا ويله أين تذهبون بي؟! ".
حافظ محفوظ احمد
عبدالرحمن بن مہران کہتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مرض الموت میں کہا: مجھ پر خیمہ نصب نہیں کرنا ، نہ میری میت کے ساتھ دھونی دان لے کر جانا ہے اور مجھے جلدی دفنا دینا ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا : ”جب نیک بندے (کی میت) کو چارپائی پر رکھ دیا جاتا ہے تو وہ (میت) کہتی ہے : مجھے آگے لے کر جاؤ ، مجھے آگے لے کر جاؤ ۔ لیکن جب برے آدمی کی (میت) کو چارپائی پر رکھا جاتا ہے تو وہ (میت) کہتی ہے : ہائے ! مجھے کہاں لے کر جا رہے ہو ؟ ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المرض والجنائز والقبور / حدیث: 1711