کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بھی قبر کی دبوچ سے نہ بچ سکے، بچے کو بھی قبر نے دبوچ لیا
حدیث نمبر: 1706
- " إن للقبر ضغطة، فلو نجا أو سلم أحد منها لنجا سعد بن معاذ ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”قبر ایک دفعہ تو تنگ کرتی ہی ہے ، اگر اس کے دباؤ سے کوئی نجات پاتا یا سالم رہتا تو وہ سعد بن معاذ ہوتے۔ “
حدیث نمبر: 1707
- " لو أفلت أحد من ضمة القبر، لأفلت منها هذا الصبي ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ ایک بچے کو دفنایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر کسی کو قبر کے دبوچنے سے چھٹکارا مل سکتا ہوتا تو وہ یہ بچہ ہوتا ۔“