کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: آزمائش زدہ لوگوں کا عظیم اجر و ثواب
حدیث نمبر: 1693
- " ليودن أهل العافية يوم القيامة أن جلودهم قرضت بالمقاريض، مما يرون من ثواب أهل البلاء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” آزمائش زدہ لوگوں کے ثواب کو دیکھ کر صحت مند لوگ قیامت والے دن یہ تمنا کریں گے کہ اے کاش ان کے چمڑے قینچیوں سے کاٹ دیے جاتے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المرض والجنائز والقبور / حدیث: 1693