حدیث نمبر: 1686
- " ما اختلج عرق ولا عين إلا بذنب، وما يدفع الله عنه أكثر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب بھی کسی رگ یا آنکھ کو نقصان پہنچتا ہے تو وہ کسی نہ کسی گناہ کی وجہ سے ہوتا ہے ، لیکن جو تکالیف اللہ تعالیٰ ویسے ہی ٹالتا رہتا ہے وہ کہیں زیادہ ہوتی ہیں ۔ “
حدیث نمبر: 1687
- " ليس من عمل يوم إلا وهو يختم عليه، فإذا مرض المؤمن قالت الملائكة: يا ربنا! عبدك فلان قد حبسته، فيقول الرب: اختموا له على مثل عمله حتى يبرأ أو يموت ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہیں ہے کسی دن کا کوئی عمل ، مگر عمل کرنے والے کا اسی پر خاتمہ ہوتا ہے ، ( اس کی تفصیل یہ ہے کہ ) جب مومن بیمار ہو جاتا ہے تو فرشتے اللہ تعالیٰ کو کہتے ہیں : اے ہمارے رب ! تو نے فلاں بندے کو ( عمل کرنے سے ) روک لیا ہے ( اب اس کے نیک اعمال کے بارے میں کیا کیا جائے ؟ ) اللہ تعالیٰ جواباً فرماتے ہیں : اس بندے کے شفایاب ہونے تک یا فوت ہونے تک اسی عمل کا اعتبار کرو جس پر یہ بندہ ( بیمار ہونے سے پہلے قائم ) تھا ۔ “