حدیث نمبر: 1684
- " إن شئت دعوت الله لك فشفاك، وإن شئت صبرت ولا حساب عليك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : جنون والی کیفیت میں مبتلا ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ مجھے شفا عطا فرمائے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر تو چاہتی ہے تو میں دعا کر دیتا ہوں ، اللہ تعالیٰ تجھے شفا دے دے گا اور اگر چاہتی ہے تو صبر کر لے ، ( اس کے نتیجے میں ) تجھ پر کوئی حساب کتاب نہیں ہو گا ۔ “