حدیث نمبر: 1683
- " إن الرجل ليكون له عند الله المنزلة، فما يبلغها بعمل، فما يزال الله يبتليه بما يكره حتى يبلغه إياها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک آدمی کے لیے بلند مرتبے کا فیصلہ کر دیا جاتا ہے ، لیکن وہ اپنے اعمال کے بل بوتے پر وہاں تک رسائی حاصل نہیں کر رہا ہوتا ، اس لیے اللہ تعالیٰ اسے ( ایسی ) آزمائشوں کے ساتھ آزماتا رہتا ہے جنہیں وہ ناپسند کرتا ہے ، یہاں تک کے وہ اپنے ( معینہ ) مرتبے تک پہنچ جاتا ہے ۔ “