حدیث نمبر: 1663
- " أبشر إن الله يقول: هي ناري أسلطها على عبدي المؤمن في الدنيا ليكون حظه من النار في الآخرة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مریض ، جسے بخار تھا ، کی تیمارداری کے لیے تشریف لے گئے ، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا : ” خوش ہو جاؤ ، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ( یہ بخار ) میری آگ ہے جسے میں اپنے بندہ مومن پر دنیا میں مسلط کر دیتا ہوں تاکہ اس کی آخرت والی آگ کے عذاب کا بدل بن جائے ۔ “
حدیث نمبر: 1664
- " الحمى حظ المؤمن من النار يوم القيامة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مومن کے لیے بخار ، قیامت کے دن اس کے حصے کی آگ کا بدل ہے ۔ “
حدیث نمبر: 1665
- " الحمى كير من جهنم، فما أصاب المؤمن منها كان حظه من النار ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بخار جہنم کی دھونکنی ہے ، جو مومن بھی بیمار ہو گا یہ اس کے حق میں جہنم والے حصے کے عوض میں ہو گا ۔ “