کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: بیماری کی وجہ سے منقطع ہونے والے اعمال کا اجر و ثواب ملتا رہتا ہے
حدیث نمبر: 1578
- " إذا اشتكى العبد المسلم قال الله تعالى للذين يكتبون: اكتبوا له أفضل ما كان يعمل إذا كان طلقا حتى أطلقه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوبکر بن عیاش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ہم ابوحصین کے پاس ان کی تیمارداری کرنے کے لئے گئے ، عاصم بھی ہمارے ہمراہ تھے ۔ ابوحصین نے عاصم سے کہا : کوئی حدیث یاد ہے ، جو ہمیں قاسم بن مخیمرہ نے بیان کی ہو ؟ اس نے کہا : جی ہاں ، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب مسلمان آدمی بیمار ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اعمال لکھنے والے فرشتوں سے کہتے ہیں : یہ بندہ اپنی صحت مندی میں جو بہترین اعمال کرتا تھا ، ان کے مطابق (اس کا اجر و ثواب) لکھتے جاؤ ، یہاں تک میں اسے شفا عطاء کر دوں ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1578