کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: نذر کی اقسام اور معلق نذر کا مکروہ ہونا
حدیث نمبر: 1424
- " قال الله عز وجل: لا يأتي النذر على ابن آدم بشيء لم أقدره عليه، ولكنه شيء أستخرج به من البخيل يؤتيني عليه ما لا يؤتيني على البخل. وفي رواية: ما لم يكن آتاني من قبل ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا : نذر ابن آدم کو وہ چیز نہیں دلاتی ، جو میں نے اس کے مقدر میں نہ لکھی ہو ۔ نذر ایک ایسی چیز ہے کہ میں جس کے ذریعے بخیل سے مال نکال لیتا ہوں ۔ وہ اس کی وجہ سے مجھے (مال) دیتا ہے جو (عام حالات میں) وہ بخل کی وجہ سے نہیں دیتا ۔ اور ایک روایت میں ہے : ’’ جو اس نے اس سے پہلے مجھے نہیں دیا تھا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والنذور والكفارات / حدیث: 1424