کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: نذر میں محل کا تعین اور اس کی شرط
حدیث نمبر: 1423
- " أوف بنذرك فإنه لا وفاء لنذر في معصية الله ولا في قطيعة رحم ولا فيما لا يملك ابن آدم " (¬1) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ایک شخص نے نذر مانی کہ وہ بوانہ مقام پر اونٹ نحر کرے گا ۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: میں نے بوانہ مقام پر اونٹ نحر کرنے کی نذر مانی ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”کیا وہاں دور جاہلیت کے بتوں میں سے کوئی بت ہے ، جس کی عبادت کی جاتی ہو ؟“ اس نے کہا: نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کیا وہاں ان (مشرکوں) کی عیدوں میں سے کوئی عید تو نہیں منائی جاتی ؟“ اس نے کہا: نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اپنی نذر پوری کر ۔ کیونکہ کوئی نذر نہیں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں ، قطع رحمی میں اور اس چیز میں جس کا ابن آدم مالک ہی نہ ہو ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والنذور والكفارات / حدیث: 1423