حدیث نمبر: 1416
- " ليس منا من حلف بالأمانة، ومن خبب على امرئ زوجته أو مملوكه فليس منا ".
حافظ محفوظ احمد
عبداللہ بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے امانت کی قسم اٹھائی وہ ہم میں سے نہیں اور جس نے کسی آدمی کے حق میں اس کی بیوی یا خادم کو خراب کر دیا ، وہ بھی ہم میں سے نہیں ۔“