کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: صرف اللہ تعالیٰ کی قسم اٹھائی جائے، قسم کی اقسام
حدیث نمبر: 1410
- (لا تحلفُوا بآبائِكم (وفي رواية: بغيرِ الله) ، وإذا خلوتُم؛ فلا تستقبلُوا القِبلةَ ولا تستدبرُوها، ولا تستنجُوا بعظمٍ ولا بِبَعرٍ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بیان کیا : ”تو اہل مکہ کی طرف میرا قاصد ہے ، ان کو میرا سلام کہنا اور ان کو بتلانا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں تین چیزوں کا حکم دیتے ہیں : ?? اپنے آباء و اجداد (اور ایک روایت کے مطابق غیر اللہ) کی قسمیں نہ اٹھاؤ ، ② جب تم قضائے حاجت کرو تو قبلہ کی طرف منہ کرو نہ پیٹھ اور ③ اور ہڈی اور مینگنی کے ساتھ استنجا نہ کرو ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والنذور والكفارات / حدیث: 1410