کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سابقہ امتوں کا طرز حیات اختیار کرنے والے لوگ بدترین ہیں
حدیث نمبر: 1402
- (ليحْملَنّ شرار هذه الأمّة على سَنَنِ الذين خلَوا من قبلهم- أهل الكتاب- حذو القُذَّةِ بالقُذَّة) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس امت کے شرپسند لوگ پہلے گزر جانے والے اہل کتاب کے طریقوں کے مطابق ایسے ہی چلیں گے جیسے تیار کیا ہوا تیر دوسرے تیر کے مطابق ہوتا ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الخلافة والبيعة والطاعة والامارة / حدیث: 1402
حدیث نمبر: 1403
- " ليوشكن رجل أن يتمنى أنه خر من الثريا ولم يلي من أمر الناس شيئا ".
حافظ محفوظ احمد
یزید بن شریک کہتے ہیں کہ ضحاک بن قیس نے اسے زیبائش کا کپڑا دے کر مروان کی طرف بھیجا ۔ مروان نے اپنے پہرادار سے کہا: دیکھو ، دروازے پر کون ہے ؟ اس نے کہا: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں اس نے انہیں اندر آنے کی اجازت دی اور کہا: ابوہریرہ ! کوئی حدیث بیان کرو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو ۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ’’ عنقریب آدمی یہ تمنا کرے گا کہ وہ ثریا ستارے سے گر پڑے (تو خیر ہے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ اسے ) لوگوں کے کسی معاملے کا ذمہ دار بنا دیا جائے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الخلافة والبيعة والطاعة والامارة / حدیث: 1403