حدیث نمبر: 1399
- " سيتصدقون ويجاهدون إذا أسلموا. يعني ثقيفا ".
حافظ محفوظ احمد
ابن لھیعہ ، ابوزبیر سے بیان کرتے ہیں ، انہوں نے کہا: کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ثقیف قبیلہ کی بیعت کے بارے میں پوچھا: انہوں نے کہا: کہ اس قبیلے نے (بیعت کرتے وقت) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ شرط عائد کی تھی کہ ان پر صدقہ ہو گا نہ جہاد ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”عنقریب جب یہ لوگ (پکے ) مسلمان ہو جائیں گے تو صدقہ بھی دیں گے اور جہاد بھی کریں گے ۔“