حدیث نمبر: 1396
- (ثلاثةٌ لا يكلمهم الله يوم القيامة، ولا ينظُرُ إليهم، ولا يزكِّيهم، ولهم عذاب أليم: رجل على فضلِ ماء بالفلاة؛ يمنعه من ابن السبيل، ورجل بايع رجلاً بسلعة بعد العصر، فحلف له بالله: لأَخَذَها بكذا وكذا، فصدّقه، وهو على غير ذلك، ورجلٌ بايع إماماً؛ لا يُبايعُهُ إلا لدنيا؛ فإن أعطاه منها وفى، وإن لم يعطه منها لم يَفِ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تین آدمی ایسے ہیں جن سے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کلام نہیں فرمائے گا ، نہ ان کی طرف (نظر رحمت ) سے دیکھے گا ، نہ ان کو پاک کرے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہو گا : وہ آدمی جو کسی بیابان میں زائد پانی کو مسافر سے روک لے ، وہ آدمی جو بعد از نماز عصر کوئی سامان بیچے اور اللہ کی قسم اٹھا کر کہے کہ اس نے اتنے کا خریدا تھا اور مشتری اس کی تصدیق کر دے ، حالانکہ اس نے اتنے کا خریدا نہ ہو اور وہ آدمی جس نے کسی امام (حکمران) کی بیعت تو کی ، لیکن محض دنیا کے لیے ، اگر اس نے اسے ( دنیوی مال و دولت ) دیا تو بیعت پوری کر دی اور اگر نہ دیا تو پوری نہیں کی ۔“