کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: امارت کا سوال کرنے والے کو مسؤل نہ بنایا جائے
حدیث نمبر: 1380
- (إنَّا- والله! - لا نولي هذا العمل أحداً سَأَلَهُ، ولا أحداً حرص عليه) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے چچا کے دو بیٹے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے ، ایک نے کہا: اے اللہ کے رسول ! اللہ تعالیٰ نے جو معاملات آپ کے سپرد کئے ہیں ، ہمیں بھی بعض امور پر امیر مقرر کر دیں ، دوسرے نے بھی اسی قسم کی بات کی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ کی قسم ! ہم ان معاملات پر اس کو امیر نہیں بنائیں گے جو خود مطالبہ کرتا ہے یا اس کی حرص رکھتا ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الخلافة والبيعة والطاعة والامارة / حدیث: 1380