حدیث نمبر: 1370
- (إنْ لمْ تجدِيني فَأتي أبا بكرٍ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوبارہ آنے کا حکم دیا ۔ اس نے کہا: اگر میں آؤں اور آپ نہ ہوں تو ؟ (اس کا مقصد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تھا ۔ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر مجھے نہ پائے تو ابوبکر کے پاس آ جانا ۔