حدیث نمبر: 1365
- " إن شر الرعاء الحطمة ".
حافظ محفوظ احمد
حسن سے روایت ہے کہ سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ ، جو صحابی رسول تھے ، عبداللہ بن زیاد کے پاس گئے اور کہا : میرے بیٹے ! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ”بدترین حاکم وہ ہے جو ظالم ہو ۔“ بچ کر رہنا ، کہیں تو بھی ان میں سے نہ ہو جائے ۔ اس نے کہا: بیٹھ جا ، تو ردی قسم کے صحابہ میں سے ہے ۔ انہوں نے کہا: کیا صحابہ کرام میں بھی ردی لوگ تھے ؟ گٹھیا قسم کے لوگ تو صحابہ کے بعد والوں اور غیروں میں پائے جاتے ہیں ۔