حدیث نمبر: 1351
- " أطيعوني ما كنت بين أظهركم وعليكم بكتاب الله عز وجل، أحلوا حلاله وحرموا حرامه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوپہر کے وقت ہمیں خطبہ دیا ، اس حال میں کہ آپ مرعوب تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میری اطاعت کرو جب تک میں تمہارے اندر موجود رہوں ، اللہ کی کتاب کو لازم پکڑنا ، اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام سمجھنا ۔“