کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: رعایا بہرصورت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے
حدیث نمبر: 1350
- (اسمَعُوا وأطيعُوا فإنّما عليهم ما حُمِّلوا، وعليكُم ما حُمِّلتُم) .
حافظ محفوظ احمد
علقمہ بن وائل بن حجر اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا: کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ اگر ہم پر ایسے حکمران مسلط ہو جائیں جو ہمارا حق نہ دیں ، لیکن اپنا حق مانگیں (تو ہمارے لیے کیا حکم ہے ) ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم ان کی بات سننا اور ماننا ، ان کے ذمے وہ بوجھ ہے جو انہیں اٹھوایا گیا (یعنی عدل و انصاف) اور تمہارے ذمے وہ بوجھ ہے جو تمہیں اٹھوایا گیا (یعنی اطاعت) ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الخلافة والبيعة والطاعة والامارة / حدیث: 1350