کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: پہلے خلیفہ کی موجودگی میں بیعت لینے والے دوسرے خلیفے کو قتل کر دیا جائے
حدیث نمبر: 1346
- (إذا بُويعَ لِخلِيفتينِ؛ فاقتُلُوا الآخِرَ مِنْهُما) .
حافظ محفوظ احمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب ( یکے بعد دیگرے ) دو خلفا کی بیعت کی جائے تو دوسرے کو قتل کر دو ۔ “ یہ حدیث سیدنا ابوسعید ، سیدنا ابوہریرہ ، سیدنا معاویہ بن ابوسفیان ، سیدنا انس بن مالک اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم سے مروی ہے ۔